اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید6کیسز کی تصدیق

کوئٹہ:بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید6کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے ،متاثرہ مریضوں میں سے تین کوئٹہ،دو قلعہ سیف اللہ جبکہ ایک کا تعلق پشین سے
ہے ،رواں سال کے دوران بلوچستان میں کانگو وائرس کے مجموعی طورپر 9کیسز کی تصدیق ہوئی ہے
۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مزید 6کانگو وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ،نئے مریضوں کو فاطمہ جناح ہسپتال کانگو وارڈ میں داخل کردیاگیاہے اس سے قبل بھی تین کیسز سامنے آئے تھے ،6نئے کیسز میں سے 3کوئٹہ ،2قلعہ سیف اللہ اور ایک کاتعلق ضلع پشین سے ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک جبکہ دیگر 8کی حالت بہتر ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے