اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

بیروت دھماکے میں‌ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد145 سے بڑھ گئی ہے جب کہ5ہزار زخمی ہیں۔
مقامی گورنر کے مطابق 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت کو 6 کھرب سے زائد کا نقصان ہوا اور شہر کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
لبنان کا دارالحکومت بیروت کسی جنگ سے تباہ حا شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ لبنان کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیروت سے ملبے کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔
فرانس ، جرمنی ، ترکی اور ایران کی امدادی ٹیمیں بیروت پہنچی ہیں اور ملک میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیروت کے گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضایع کیا جانا تھا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں، بیروت میں ہونے والا دھماکہ اس قدر ہولناک تھا اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کہ لبنان کے وزیرداخلہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑے،

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے