منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

صوبائی وزراء کے دورے سوائے سیر و تفریح کے کچھ نہیں، پی ٹی آئی کراچی

بارشوں کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی پلان نہیں دیا۔ کورنگی،مواچھ گوٹھ، گجر نالے کے قریب مقیم لوگ وزیراعظم کو دعائیں دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے وزیر اب غلط وڈیو ایڈیٹ کرکے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرچکے ہیں۔ سندھ حکومت بتائے کراچی کے شہریوں سے سوتیلا سلوک کیوں رکھا جارہا ہے۔ شہر بارش میں مسائل سے بھرا ہوا ہے سندھ حکومت قانون سکھارہی ہے۔

سندھ حکومت کراچی کو سازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے۔ 2 روز سے بارش جاری ہے لیکن مشینری کہیں ظاہر نہیں، خرم شیر زمان

حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی صفائی کے نام پر ڈرامے جاری ہیں۔ سندھ حکومت کا منشور اب پیسہ کھپے کھپے بن چکا ہے۔ اگر ایف ڈبلیو او کام نہ کرتا تو کراچی پہر سے تالاب بن چکا ہوتا۔ سندھ حکومت اپنی پیڈ سوشل میڈیا سے فوج وفاقی حکومت ایف ڈبلیو او کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

اگر سندھ کے حقوق کی بات کرنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔ کراچی سے ووٹ نہ ملنے پر پی پی انہیں سزا دے رہی ہے۔ وفاقی حکومت پوری سندھ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائے گی، خرم شیرزمان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے