جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

پہلا نشان حیدر پانے والے میجر محمد طفیل کا آج 62 واں یوم شہادت

لاہور : پاک سرزمین کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے میجر محمد طفیل کا آج 62 واں یوم شہادت ہے۔

جرات و بہادری کی درخشندہ مثال، میجر محمد طفیل کی تعیناتی جون 1958ء میں ایسٹ پاکستان رائفلز میں ہوئی، اگست 1958ء کو انہیں لکشمی پور کے علاقے میں دشمن کے خلاف کارروائی کا حکم ملا۔ میجر طفیل محمد نے دشمن کی چوکی پر حملہ کیا جہاں انہیں دشمن کی طرف سے برستی گولیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل آگے بڑھتے رہے اور ایک دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔ مادر وطن کا یہ جری بیٹا دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے