ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، خواجہ شمس الحسن

یوتھ ٹائیگر فورس ڈے مناتے ہوئے ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئےہیں

شجرکاری مہم کی کامیابی سے درجہ حرارت میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات ملے گی

انصاف یوتھ ونگ کے فوکل پرسن خواجہ شمس الحسن کی یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ساجدعلی کے ہمراہ شجرکاری کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد(پریس ریلیز)انصاف یوتھ ونگ کے فوکل پرسن خواجہ شمس الحسن نے کہاہے کہ ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ منصوبے کے تحت سندھ میں تین لاکھ، ہنجاب 12 لاکھ، کے پی کے 20 لاکھ جبکہ اسلام آباد مین ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یوتھ ٹائیگر ڈے کے موقع پر منعقدہ شجرکاری کی تقریب کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انصاف یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ساجد علی بھی ان کےہمراہ موجود تھے۔ خواجہ شمس الحسن کا مزہد کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور نبی پاک کی سنت بھی ہے اس سنت پر عمل کرتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عمران خان نے یہ بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی حدت اے متاثرہ ترین ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے. ملک کے چھ اضلاع ایسے بھی ہیں کہ جہاں درخت نہ لگائے گئے تو یہ 2050 تک رہنے کے قابل نہیں ہونگے ۔ ان میں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، جیکب آباد شامل ہیں ۔شجرکاری مہم کی کامیابی سے سرجہ حرارت میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات مل سکے گی۔ پوری قوم عمران خان کے وژن کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکہ ملک کو سرسبز شاداب بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت ایک دوراندیش رہنما کی ہے جنکی قیادت میں ملک کو دیرینا مسائل سے نکالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک بھر کے نو مقامات پر نئے نیشنل پارک بنائے گئے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیاجاسکے۔اسی طرح کلین اینڈ گرین انیشیٹو کے اعدادوشمار بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں جن کے نتائج کا اعلان 24 اگست کو وزیراعظم خود کریں گے۔ انہوں نے کامیاب شجرکاری پر پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے