ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

ایس او پیز کے تحت آج سے ملک بھر کے ریسٹورنٹ ، کیفے ، تھیٹرز،سینما ہالز،مزارات کھل جائینگے

آج سے ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ، کیفے، تھیٹرز ، سینما ہالز، مزارت ، بزنس اورایکسپو سنٹرز کھل جائیں گی۔

کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگے، زندگی معمول پر آنے لگی، کل سے ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ، کیفے، تھیٹرز ، سینما ہالز، مزارت ، بزنس اورایکسپو سنٹرز کھل جائیں گی۔کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے گزشتہ تین ماہ سے بند کاروباری مراکز اور تفریحی مقامات پرپابندی اٹھنے سے رونقیں بحال ہونے لگیں۔

ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز ، سینما ہالز، مزارات، بیوٹی پارلز، بزنس سینٹر، ایکسپو سینٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ آج سے کھل جائیں گے۔۔ 10 اگست سے جِمز بھی کھل جائیں گے، جبکہ کھیل کے میدانوں میں تماشائیوں کے بغیر کھیل کی اجازت ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، مزارات میں بڑے اجتماعات میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا اور انتظامیہ سےاجازت بھی لینا ہوگی۔ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جو سیکٹرز بھی کھولے جا رہے ہیں انھیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے