اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

غیرملکی قوتوں سے گٹھ جوڑ، ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

ہانگ کانگ کے میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو نئے سیکیورٹی قوانین کے تحت غیرملکی طاقتوں سے تعلقات کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جمی لائی جمہوریت پسندوں کی حمایت میں اٹھنے والی طاقتور ترین آوازوں میں شامل ہیں، وہ چین پر بھی پرجوش تنقید کیا کرتے تھے۔
30 جون کو چینی حکومت کے ہانگ کانگ پر نافذ کیے گئے نئے قوانین پر مغربی ممالک میں شدید تنقید کی گئی ہے، ان قوانین کے مطابق ہانگ کانگ کی کسی بھی شخصیت کو غیرملکی طاقتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور بغاوت کرنے پر عمر قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔
ان قوانین کے نقادوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہانگ کانگ میں آزادی کو کچل دیا جائے گا جبکہ ان کے حمایتیوں کے خیال میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے گزشتہ برس کے مظاہروں کے بعد یہ قوانین سیاسی استحکام لائیں گے۔
لائی کی میڈیا کمپنی نیکسٹ ڈیجیٹل کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے بتایا ہے کہ جمی لائی کو اس مرتبہ غیرملکی قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جمی لائی کو گزشتہ برس بھی غیرقانونی اجتماع کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے ساتھ دیگر افراد بھی مظاہروں کے سلسلے میں گرفتار ہوئے تھے
اس کے باوجود کہ وہ نئے قوانین کے اہم نشانوں میں شامل تھے، انہوں نے مئی میں رائٹرز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ہانگ کانگ میں ہی رہیں گے اور جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے
یاد رہے کہ اس خطے میں صحافت کا شعبہ کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے، بھارت میں صحافیوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور انہیں گرفتار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں بھی صحافت پر مشکل وقت ہے۔
اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے