منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

یوم آزادی کی تقریبات سےمتعلق وزارت قومی صحت کی جانب سے ہدایت نامہ تیار کرلیا گیا ہے، ہدایت نامےکا مقصد تقریبات میں وائرس سے بچاؤکےرہنما اصول فراہم کرنا ہے

تقریبات میں احتیاطی تدابیر مرض کاپھیلاؤ محدود کرنےکیلئے اہم ہیں، یوم آزادی کی ورچول تقریبات سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہے۔یوم آزادی کی تقریبات میں شرکاء کی حاضری کم سے کم رکھی جائے اور چھوٹی تقاریب میں غیر مقامی افرادکو شریک نہ کریں، چھوٹی تقاریب میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ماسک اور دستانوں کااستعمال کریں۔یوم آزادی تقریبات کے لیے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں اور تقریبات کیلئے مقررین کی تقاریر ریکارڈ کی جائیں جبکہ پرچم کشائی تقاریب کوسرکاری دفاتر تک محدود کیاجائے۔پرچم کشائی تقاریب میں بزرگ، بچوں اورطلباکوشریک نہ کیاجائے جبکہ تقاریب کے شرکاکی تھرمل اسکیننگ کی جائے، سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے اور پرچم کی رسی کو چھونے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے