منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی زیرملکیت ایپ ٹاک ٹاک کےامریکی آپریشنز کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے اپنے امریکی آپریشنز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے کے لئے ٹک ٹاک کے چینی مالک بائٹ ڈانس سے رابطہ کیا ہے۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک حالیہ ہفتوں میں زیربحث رہی ہے ۔ گذشتہ ہفتے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے فرموں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 45 دن کے اندر ٹک ٹاک کے ساتھ کاروبار کرنا بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا ، امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق اگر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز 15 ستمبر تک کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہ کیے گئے تو امریکا میں اس پر پابندی لگادی جائے گی۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ کو رازداری کی خلاف ورزی پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے ۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے ساتھ امریکی لین دین پر بڑے پیمانے پر پابندی عائد کی تھی، جس سے عالمی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے مستقبل کے بارے میں چین کے ساتھ کشیدگی سامنے آئی ۔ اس حوالے سے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کے درمیان بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے اور فی الحال مائیکرو سافٹ ہی اس معاملے میں آگے نظر آرہی ہے۔ حیران کن طور پر ٹوئٹر کی مارکیٹ ویلیو 30 ارب ڈالرز کے قریب ہے لگ بھگ اتنی ہی قدر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی بھی ہے لہذا ٹوئٹر کو اس معاہدے کو سرانجام دینے کے لیے اپنی قدر میں اضافہ کرنا ہوگا۔
مائیکرو سافٹ نے شمالی امریکہ ، آسٹریلیا ، اور نیوزی لینڈ میں ٹک ٹاک کے اثاثے خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بائیٹ ڈانس اور امریکی انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں اور وہ اس عمل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 45 دن کی مدت میں پورا کرنا چاہتی ہے

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے