اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔

اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:سپیکر قومی اسمبلی

اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے،

اسلام تمام مذہب کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے،

آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،

تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے،

موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے،

11اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب تھا،

اس خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی تھی،

قائد اعظم محمد علی جناح نے خطاب میں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو مساوی حقوق دینے کا کہا تھا،

بابائے قوم نے خطاب کیا تھا کہ پاکستان میں ہر کسی کو اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادات کرنےکی مکمل آزادی حاصل ہوگی،

قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا،

اقلیتوں کو مذہبی رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں،

موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کرتارپور راہداری کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا،

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے،

آئین پاکستان کے تحت ایوان میں اقلیتی برادری کو متناسب نمائندگی حاصل ہے،

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو عام انتخابات میں ووٹ دینے کا حق بھی حاصل ہے

ایوان میں موجود اقلیتی نمائندے قانون سازی کےعمل میں انتہائی موثر کردار ادا کر رہے ہیں،

ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادر ی کا کردار قابل ستائش ہے،

ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،

پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہیں،

ہمیں ایک قوم بن کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے جدوجہد کرنی ہو گی،

*بھارت کی فاشسٹ حکومت نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاََ مسلمانوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے،

بھارت میں مسلم باقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،

بنیاد پرست مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب سلوک روا رکھا جا رہا ہے،

بھارتی حکومت نے بھارت سے اقلیتوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے،

عالمی برادری آر ایس ایس کے پیروکار مودی سرکار کی طرف سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے