منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

پنجاب بھرمیں 772 ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق 850 زخمی ہوئے

لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 772روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 515افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔335معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 356ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر389اور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت146متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل857متاثرین میں 683مرد اور174خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 159افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور457افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ241زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 679موٹر سائیکلز،100آٹو رکشے،77موٹر کاریں،26وین11مسافربسیں،21ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیوپنجاب

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے