پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات۔

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔پاکستان اور اٹلی کے مابین ہر سطح پر بہترین روابط ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام افسردہ ہیں۔

وائرس نے دنیا کی معیشتوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا وقت آگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہوئی ہے۔کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مثال قائم کی ہے جس کی دنیا معترف ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر حکومت پوری طرح سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔

پارلیمانی، تجارتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط سے دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش مراعات کی پالیسی متعارف کرائی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے استفادہ کر سکتے ہیں۔مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔پارلیمانی و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان خطے اور علاقائی امن کو اہم سمجھتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہےیورپی یونین کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان افعانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترقی کا راستہ امن سے ہو کر گزرتا ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امن کی حمایت کرتا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم

پاکستان نے کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ سفیر اٹلی

دوطرفہ تعاون کو اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان کو اہم ملک سمجھتے ہیں۔اٹلی میں مقیم پاکستانی اٹلی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے خیالات کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ باہمی روابط کے استحکام کیلئے سیاسی، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وسیع گنجائش موجود ہے۔ سفیر اٹلی

ملاقات ڈاکٹر شہزاد وسیم کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے