جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

لاہور ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کیلئے بند

لاہور
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند کردیا گیا۔ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹم کے تحت لاہور ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مرکزی رن وے کی مرمت کے لیے اجازت طلب کی تھی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دے دی۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کو مرمت کے لیے دو ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے