جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

دستاویزات اور نصاب میں حضور ﷺ کےنام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی قرار دے دیا گیا ، قرارداد پاس

دستاویزات اور نصاب میں حضور ﷺ کےنام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی قرار دے دیا گیا ، قرارداد پاس
باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنےکی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی ہے جس کے بعد دستاویزات اورنصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت ہوا اور مذکورہ بالا قرارداد وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور اسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی فکرحکومت کو بھی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق میں درست معیشت بھی آتی ہے۔قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
خاتم النبین کی قرارداد پر کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام نصابی اور سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ضرور لکھا جائے۔
خاتم النبین کی قرارداد پر وزیر مملکت علی محمد خان، وزیر مواصلات مراد سعید، مولانا عبدالکبر چترالی، مجاہد علی خان ، عامر ڈوگر ، طارق چیمہ، محسن داوڑ، رانا تنویر ،ثنا اللہ مستی خیل، شاہدہ علی خان اور اقلیتی رکن اسمبلی لال چند کے دستخط موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے