اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بھارت (بنگلور) میں ہونیوالے دل خراش واقعے کے حوالے سے اہم بیان

توہین رسالت کےاس واقعےنےمسلمانوں کےجذبات کومجروح کیاہے۔ اس ویڈیو کو پوری امت مسلمہ کودیکھنا چاہیے۔ انڈیا میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ مسجد کوشہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں۔ جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتےہیں اور شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں ۔ مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا گیا۔

ہیومین رائٹس واچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سیکیولراسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نےدفن کردیا ہے۔ آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے۔ یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے۔

ہم نے کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا۔ ہم ہر انٹرنیشنل فورم پر اسلاموفوبیا کےمسئلےکو اٹھارہےہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں کی گئی تقریر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تذکرہ موجود ہے ۔ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرکےسامنےمیں نےیہ ایشواٹھایا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے