اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

لاہور ہائیکورٹ نےکورونا وائرس سے بچائو بارے قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے بچائو بارے قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی بتایا جائے کہ جنوری سے جولائی تک ضلعی عدالتوں نے کتنے مقدمات نمٹائے۔ ہائیکورٹ۔

چیف جسٹس کے حکم پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے کے ساتھ بھجوائے جانیوالے اعدادوشمار کیلئے پروفارما بھی لف ہے۔

کورونا وبا کے دوران قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے بچائو کے اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی ہے۔

ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔

جنوری سے جولائی تک کتنے مقدمات ضلعی عدالتوں میں دائر ہوئے رپورٹ بھجوائی جائے۔

اس دوران کتنے مقدمات نمٹائے گئے اور کتنے زیر التواء ہیں تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کو مکمل رپورٹ بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے