ہفتہ 5 رمضان 1442ﻫ - 17 اپریل 2021

پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ ، وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری۔

٭ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی ۔
٭ 15لاکھ شہریوں کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال ، لاکھوں شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔
٭ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پذیرائی حاصل
٭ اندراج شدہ شکایات کی تعداد23 لاکھ جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچی، وزیراعظم آفس
٭ پنجاب کی 1,038,351 ،شکایات میں سے 976,482 حل کی جا چکی ہیں۔
٭ وفاق کی 875,026شکایات میں سے 781,094شکایات اپنے اختتام کو پہنچی۔
٭ خیبر پختونخوا میں۔ 266,276، سندھ میں 149,898، بلوچستان کی 20,031 شکایات حل کی گئیں۔
٭ رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کے ساتھ ساتھ عوامی اعتماد کی بدولت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آواز سیٹیزن پورٹل بن چکا ہے۔
٭ 161,681اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا موثر استعمال ۔
٭ اوورسیز پاکستانیوں کی 107,555 شکایات کا بروقت ازالہ۔
٭ سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے جن کی کل تعداد 10,000 ہزار ہے۔
٭ پورٹل ایپ پر شکایات کو لے کر صوبائی کارکردگی کا موثر جائزہ، 45 فیصد کے ساتھ خیبر پختونخوا سرِفہرست۔
٭ پنجاب میں 38 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد عوام کا شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار۔
٭ وفاقی اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان کے ساتھ سب سے آگے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے