اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

پیپلزپارٹی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات کو ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف قرار دے دیا

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا بیان

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے متعلق بیانات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں ملک کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔ وفاق کی جانب سے کراچی کے خلاف سازش منتخب حکومت کے مینڈیٹ، جمہوریت کے خلاف اور آئین شکنی ہوگی۔ کراچی سندھ کا حصہ تھا اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا۔

تمام جماعتوں کو متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنانا چاہئے۔ این ایف سی، پانی گیس اور بجلی کا معاملہ ہو یا ترقیاتی منصوبے وفاق نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ سندھ کے ساتھ ناانصافی برتنے والوں کو کراچی کا کوئی درد نہیں بلکہ اپنے مفادات عزیز ہیں۔ وفاق بتائے کہ گذشتہ کئے برسوں سے کراچی کو کون سا منصوبہ مکمل کر کے دیا ہے؟

گرین لائن منصوبہ ہو یا کوئی اور منصوبہ کراچی کے لوگوں سے وفاق نے صرف کھوکھلے وعدے ہی کئے ہیں۔ اس سے قبل کراچی کی جناح اسپتال کو وفاق کی جانب سے چھیننے کی کوشش کی گئی۔ جو کراچی کے ایک اسپتال چلانے کے اہل نہیں وہ پورے کراچی کو کیا چلائیں گے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے