منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

73واں یومِ آزادی پاکستان،لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات

یوم آزادی کی آج سے شروع ہونے والی تقریبات کا سکیورٹی پلان

ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی،ون ویلنگ روکنے کیلئے لاہور پولیس کے 124 ناکے لگائے جائیں گے۔ 13 اگست (آج)کی رات لاہور پولیس کے 02ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔06ایس پیز،24ایس ڈی پی اوز،51ایس ایچ اوز،126 اَپرسب آرڈینیٹس تعینات۔ یومِ آزادی پر لاہور پولیس کے 05 ہزا ر پولیس افسران وجوان فرائض انجام دیں گے، یومِ آزادی پر 06ایس پیز،35ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوز،407 اَپرسب آرڈینیٹس تعینات۔

یومِ آزادی پر کسی کو قانون ہا تھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال اور ون ویلنگ پر سخت ایکشن ہوگا۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد سے ضمانتی مچلکے لئے جارہے ہیں۔ ون ویلنگ، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور غل غپاڑہ کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

بلند عمارات پر سنائپرز تعینات ہوں گے،سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے