منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

ضلع ملیر میں جمعہ کےاجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں پرپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائ سخت انتظامات۔ ایس ایس پی ملیر

ضلع ملیر میں جمعہ کےاجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں پرپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائ سخت انتظامات۔ نمازِ جمعہ کے لئے آنے اور جانے والی گذرگاہوں پر انتہائی مربوط سکیورٹی اورپولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں گئیں ہیں۔ تمام ایس ایچ اوز کو نماز کے دوران اور نماز کے بعد اجتماعات کے اختتام تک مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت۔

ضلع میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز جملہ سکیورٹی معاملات کی ازخود نگرانی کرینگے۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں آنے والے تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کرنے کی ہدایت۔ سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام پولیس اہلکاروں کونماز کی ادئیگی کیلئے آنے والے افراد کی مکمل جامہ تلاشی لینے کی ہدایت۔

مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سے ٹھیلوں اور گاڑیوں کو مخصوص دوری پر پارک کرنے کی ہدایت۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کومساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہی فوری ریسپونس کرنے اور کمانڈنگ آفیسرکو اطلاع کرنے کی ہدایت جاری۔

سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننےاوراور چاک و چوبند اور مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی کیساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنانے ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے