منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

74ویں یوم آزادی پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا پیغام

آج پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ہمارے لیئے یہ پیارا ملک بنانے کے لیئے دیں۔ آئیں ساتھ مل کر آزادی کے تمام شہداء کو سلام پیش کریں۔ آج کا دن ہمیں ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بھی یاد دلاتا ہے۔ ان کے اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے کا ثمر ہمیں پاکستان کی صورت میں ملا۔ ہم سب مل کر اپنے قائد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ہم بہت سارے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں مگر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو ہر دن یاد رکھنا ہو گا۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے ۔ کشمیر پر بھی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد!

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے