منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

جماعت اسلامی کراچی کے تحت پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر تقریب پرچم کشائی ہوگی

تقریب اسی مقام پر ہوگی جہاں پانچ اگست کو جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر بھارتی ایجنٹوں نے بم دھماکہ کیا تھا۔

بم حملے میں جماعت اسلامی کے کارکن رفیق تنولی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ بھارت اور اس کے مقامی ایجنٹ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ حافظ نعیم کا پیغام۔ جماعت اسلامی کے کارکنان پاکستان اور کشمیر کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تقریب کے اختتام پر رنگا رنگ آتش بازی بھی کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کراچی کی تقریب پرچم کشائی۔ جماعت اسلامی کے کارکن اور نوجوان بڑی تعداد میں مسجد بیت المکرم کے قریب پہنچ گئے۔ جمع ہونیوالے نوجوانوں سے نائب امیر کراچی اسامہ بن رضی کا خطاب۔

پاکستان اللہ کی نعمت اور لیلتہ القدر کا تحفہ ہے۔ ایک رفیق تنولی کی شہادت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا کو لاک ڈاون میں محصور کشمیریوں کی مشکلات کا احساس ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے