اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی 5 روزہ دورے پر کل سندھ روانہ ہوں گے

عامر محمود کیانی کے 5 روزہ دورہ سندھ کو حتمی شکل دے دی گئی

عامر محمود کیانی کل مؤرخہ 15 اگست شام 7 بجے سکھر پہنچیں گے

سکھر پہنچنے پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سکھر ریجن کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے اور اپنے اعزازمیں منعقدہ عشائیے میں شریک ہونگے

سکھر میں قیام کے دوران عامر محمود کیانی کور اجلاس کی بھی صدارت کریں گے

رات سکھر میں قیام کے بعد 16 اگست کو عامر محمود کیانی لاڑکانہ کیلئے روانہ ہونگے

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل دن 12 بجے لاڑکانہ پہنچ کر ریجن کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

عامر محمود کیانی انصاف ہاؤس لاڑکانہ ہی میں کور اجلاس کی صدارت کرینگے

انصاف ہاؤس سے عامر کیانی مہر بیٹو جتوئی کیلئے روانہ ہوں گے اور لیاقت جتوئی کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب کریں گے

رات 8 بجے عامر کیانی حیدر آباد پہنچیں گے اور ریجن کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے

انصاف ہاؤس حیدر آباد میں کور اجلاس کی صدارت اور میر پور خاص ریجن کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے

صداقت جتوئی حیدرآباد میں عامر محمود کیانی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

17 اگست صبح 11 بجے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

حیدر آباد ریجن کے ضلعی ذمہ داران سے ملاقات کے بعد عامر کیانی سہ پہر 4 بجے کراچی پہنچیں گے

کراچی پہنچنے پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل انصاف ہاؤس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے

عامر محمود کیانی انصاف ہاؤس ہی میں ریجن کراچی کے ذمہ داران اور انصاف لائرز ونگ کے وفد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

18 اگست دوپہر ساڑھے 12 بجے مرکزی سیکرٹری جنرل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے

گورنر ہاؤس ہی میں عامر محمود کیانی کو ظہرانہ دیا جائے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی خصوصی طور پر شریک ہوں گے

18 اگست ہی کو عامر محمود کیانی انصاف ہاؤس کراچی میں کراچی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل 19 اگست بھی کراچی ہی میں گزاریں گے اور خواتین، مزدور اور سماجی بہبود کے شعبہ جات کے ذمہ داران سے الگ الگ مفصل ملاقاتیں کریں گے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے