اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

یوم آزادی کے موقع پرایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں پرچم کشائی اورکمانڈوز کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصود احمدنے 73 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں کمانڈنٹ ایس ایس یو عرفان مختار بھٹو، ایس پی ایس ایس یو راجہ محمد ارشد، ایس ایس پی کورٹ پولیس چوہدری اسد، ایس پی مددگار15 عبداللہ میمن، ایس پی سیکیورٹی ون اصغر عثمان، ایس پی سیکیورٹی۔II سلمان حسنین اور کثیر تعداد میں پولیس عہدیداران اور کمانڈوز نے شرکت کی۔ملک کی خوشحالی، سا لمیت اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اورشرکاء میں مٹھا ئی بھی تقسیم کی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی مقصود احمد کی خصوصی ہدایت پر کمانڈنٹ ایس ایس یو عرفان مختار بھٹو کی قیادت میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے یوم آزادی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

ڈی آئی جی مقصود احمد نے اس موقع پر کہاکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آفیسرز، کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوزہر قیمت پرعوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایس ایس یو کے دستے کی جانب سے تحریک آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے رہنماؤں اور عام لوگوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

مزید برآں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز اورخصوصی کمانڈاینڈکنٹرول بس بھی مزارقائد پر تعینات ہے جبکہ مزارقائد کے مضافات میں اسنائپرزاور ماہرنشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے