ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات پر ترک صدر طیب رجب اردوگان کی تنقید

ترکی کا کہنا ہے کہ تاریخ اور خطے کے لوگ اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے ‘منافقانہ طرز عمل’ کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے کیونکہ ترکی کے مطابق یو اے ای نے یہ فیصلہ اپنے مفادات کے لیے کیا ہے۔متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید، ترک صدر طیب رجب اردگان نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنا سفیر واپس بلانے کی دھمکی دیدی، تفصیلات کے مطابق ترکی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل تعلقات بحالی کی مذمت کی ہے اور اس معاہدے کو غداری قرار دیا ہے۔ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ رویہ ‘منافقانہ’ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطین کیساتھ غداری کی۔

یہ بھی دیکھیں

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ 

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے