منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

ملتان:وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک کی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر میڈیا سے گفتگو

ملتان:وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک کی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایشو پر میڈیا سے گفتگو

معاون خصوصی جاوید اخترانصاری،ملک احمد حسن ڈیہڑ ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی ہمراہ

ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی،سبین گل، قاسم خان اورچئیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل بھی ہمراہ

کمشنر شان الحق اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود

جنوبی پنجاب میں چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور16 محکموں کے سیکرٹری تعینات کئے جائیں گے،وزیر توانائی

صوبائی کابینہ نے رولز آف بزنس کی منظوری دے دی ہے،ڈاکٹر اختر ملک

ایک ذمہ دار ممبر اسمبلی اور پارٹی رکن ہونے کے ناطے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بننے کی خبر کی نفی کرتا ہوں،وزیر توانائی

صوبائی اسمبلی فیصلہ کرے گی کہ سیکرٹریٹ کس مقام پر بنے گا،وزیر توانائی

چیف سیکرٹری تین دن ملتان اور تین دن بہاولپور میں بیٹھیں گے،ڈاکٹر اختر ملک

سیکرٹریٹ کے لئے مختص4ارب روپے میں سے نصف رقم ملتان اور نصف بہاولپور میں خرچ کی جائے گی،ڈاکٹر اختر ملک

یہ رقم انفراسٹرکچر اور دفاتر کی تعمیر پر خرچ کی خائے گی،وزیر توانائی

جنوبی پنجاب صوبہ کی کمیٹی میں ملتان، وہاڑی، خانیوال،لودھراں، لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی،وزیر توانائی

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا،وزیر توانائی

وزیر اعظم کی ہدایت پر وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی،ڈاکٹر اختر ملک

ملتان اور ڈی جی خان کے علاوہ بہاولپور ڈویژن کے ممبران اسمبلی بھی ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کے حق میں ہیں،ڈاکٹراختر ملک

ملتان کو صوبائی دارالحکومت بنانے کے لئے دوبارہ دستخطی مہم شروع کی جارہی ہے،وزیر توانائی

اپوزیشن سیاسی شعبدہ بازی کے ذریعے جنوبی پنجاب کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنا چاہتی ہے،ڈاکٹر اختر ملک

دو تہائی اکثریت رکھنے والی جماعت صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیتی رہی،ڈاکٹر اختر ملک

موجودہ حکومت علیحدہ صوبے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر

رولز آف بزنس کا بل جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر توانائی

ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر ووٹ لئے تھے، ڈاکٹر اختر ملک

جنوبی پنجاب علیحدہ صوبے کے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر توانائی

ملتان کے ممبران اسمبلی مغدوم شاہ محمود کی قیادت میں صوبہ جنوبی پنجاب کے لِے متحد ہیں،ڈاکٹر اختر ملک

علیحدہ صوبے کے لئے آواز بلند کرنے پر تاج لنگاہ اور اس خطے کے دانشوروں اور شاعروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیر توانائی

کورونا وباء سے قبل ملتان کے لئے57 ارب روپے کا پیکج تیار کیا گیا تھا جس پر دوبارہ عملدرآمد شروع کیا جارہا ہے،ڈاکٹراختر ملک

عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیر توانائی

یوم آزادی کے موقع پر ہمیں مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے،ڈاکٹراختر ملک

جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئین میں شامل کرایا تھا،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ملتان کے اراکین اسمبلی کے خاموش رہنے کا تاثر درست نہیں،ندیم قریشی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے