اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں محرم الحرام کے لیے حفاظتی انتظامات

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت سول
سیکرٹریٹ کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا مسلسل ساتواں جائزہ اجلاس۔ سرگودھااور فیصل آباد ڈویژن میں محرم الحرام کےلیے کیے گئے اقدامات پرانتظامیہ کی بریفنگ۔

فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے علماء کرام اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے تجاویز لی گئیں۔صوبائی وزراء تیمور احمد خان، انصرمجید نیازی ،سبطین خان ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور متعلقہ افسران کی شرکت۔

سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے کمشنر،آر پی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اورعلماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔مذہبی جلوسوں اوراجتماعات میں سیکیورٹی پلان اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد لکھنے اور اپ لوڈ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ کابینہ کمیٹی کے ارکان محرم کے دوران صوبہ بھر میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

تمام مکاتب کےعلماء کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر قسم کی فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کہ خلاف متحد ہیں ۔ وزیر قانون راجہ بشارت

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے