منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی افسران گندم اور آٹے کی قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے