جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلے متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہوگا مراد سعید

سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کریگا سندھ کے پہلے بڑے موٹروے سکھر حیدرآباد 300 کلومیٹر کی ایکنیک سے منظوری کے بعد اس مالی سال کام کا آغاز ہو جائے گا ۔ ملتان سکھر پچھلے سال مکمل کو کر ٹریفک کیلے کھول دیا گیا تھا

حویلیاں مانسہرہ کے بعد اس سال حویلیاں تھاکوٹ بھی مکمل ہوکر ٹریفک کیلے کھول دیا گیا ۔ زوب کچلاک مغربی رووٹ پروکیورمینٹ سٹیج پر ہے اور اس سال کام کا آغاز ہوگا۔ حوشاب اواران 146 کلومیٹر بھی پروکیورمینٹ سٹیج پر ہے اور نومبر میں آغاز ہوگا جو دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اواران نل مغربی رووٹ 168 کلومیٹر پر کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہوگا۔ ڈی آئ خان یاریک ژوب 235 کلومیٹر کیلے این ایچ اے کی تیاری مکمل، فنانسنگ کے بعد کام کا فورا” آغاز ہو جائے گا ۔ اسکے علاوہ سوات موٹروے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع کو جائے گا ۔

دیر چترال موٹروے کی فیزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ۔ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے وے کی فیزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے ۔ موجودہ حکومت نہ صرف سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل نئے منصوبوں کا آغاز بلکہ اسکے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے موٹروے منصوبوں کا بھی آغاز کر رہی ہے ۔  مراد سعید

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے