اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

پی ٹی آئی رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی محمڈن فٹبال گرائونڈ لیاری کی رینویشن کے تقریب میں شرکت.

پی ٹی آئی سپورٹ کلچر ونگ کے صدر شاہ زمان عالم ، حمیرا ملک ،معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی شریک

حنید لاکھانی نے تقریب میں مہمان خاص کے طور پر شرکت کی۔ گرائونڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پورے گرائونڈ کی گراسنگ کرانے کا اعلان کیا۔تقریب میں معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی کی خصوصی شرکت ۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے گراونڈ میں اہنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔

پی ٹی آئی سپورٹ کلچر کے صدر شاہ زمان عالم، حمیرا ملک و دیگر رہنما بھی شریک۔ صحت مند معاشرے کے لئے سپورٹس اور گرائونڈ لازمی ہے۔ تیس سال سے لیاری میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔

پی ٹی آئی نے لیاری سے پ پ کا قلعہ ٹوڑ دیا ہے سندھ حکومت ہمارے پاس نہیں ہے ۔ اس کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت گرائونڈ کی رینویشن کرا رہے ہیں۔ شجر کاری سے ماحول خوشگوار ہوگا اور علاقے کے بچوں کو گرائونڈ میں کھیلوں کے مواقعے ملیں گے۔ کام کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے سارے کام آسانی سے ہوجاتے ہیں۔ پیلزپارٹی نے وسائل ہوتے ہوئے بھی کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ حنید لاکھانی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے