اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے آغاز پر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا پیغام

۔پولیو مہم کو کامیاب بنا کر صوبے کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو مہم کی کامیابی والدین اور سول سوسائیٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔گزسشتہ چند ماہ کے دوران پولیو کیسسز میں اضافہ باعث تشویش ہے

۔تمام متعلقہ اداروں کو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کا جائیزہ لیکر انہیں دور کرنا ہوگا۔ پولیو مہم کے دوران علماء کرام معاشرے کے با اثر حلقوں سیاسی و قبائلی عمائدین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ پولیو ٹیموں کی تمام علاقوں اور ہر بچے تک رسائ یقینی بنائ جاۓ

۔ہم نے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لیۓ پختہ قومی عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ پولیو کے تدارک کے لیۓ یو نیسف عالمی ادارہ صحت اور امیلڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ پولیو کو شکست دیکر ہی ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں

۔والدین اس بات کو سمجھیں کہ پولیو کے دو قطرے انکے بچوں کے لیۓ کتنے اہم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کریں ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم کی نگرانی کریں۔ پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جاۓ , وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے