اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

ایم کیو ایم ایم کیو ایمکے اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی اور بجلی کی کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ بندش پر سخت ردعمل کا اظہار

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے اضافے پر بھی اراکین سندھ اسمبلی کاگہری تشویش کا اظہار۔ عوام کو ریلف دیا جائے ان پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔
کراچی۔ 16اگست 2020
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی اور بجلی کی کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ بندش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس اور ریمارکس کے باوجود کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سامنا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کورنگی، گلشن، لانڈھی، گلستان جوہر اور مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔ انہوں نے فوری بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے خاتمے کے لئے وفاق سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ اراکین سندھ اسمبلی نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے اضافے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام کو ریلف دیا جائے ان پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے