بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں بارے نیب انکوائری کا معاملہ

چیف جسٹس قاسم خان نے عدالتی تعطیلات کی بنا پر نیا بنچ تشکیل نہین دیا ۔

بنچ کی تشکیل نہ ہونے کی بنا پر شہباز شریف کی لی گئی ضمانت میں خود بخود توسیع ہوجائے گی ۔ میاں شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ میں اج پیش نہیں ہوں گے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو میاں شہباز شریف کو سترہ اگست تک گرفتاری سے روک رکھا ہے۔  ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے نیب بنچ دستیاب نہ ہونے کے باعث میاں شہباز شریف کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی۔ گزشتہ سماعت پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہباز شریف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے ضمانت میں 17اگست تک توسیع کر دی تھی

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے نیا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی۔ میاں شہباز شریف کیس میں فریقین کے وکلاء نے بھی التواء کی متفرق درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ میاں شہباز شریف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ذرائع

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے