ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بکھر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ژوب، موسی خیل اور بارکھان میں بھی باران رحمت متوقع ہے۔

بارش کے باعث جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے