اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف منظم پراپیگنڈے کی مذمت
عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔اراکین قومی اسمبلی
عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن کیا ہے۔اراکین قومی اسمبلی
پنجاب میں ترقی کے حقیقی دور کا آغاز ہوچکا ہے۔اراکین قومی اسمبلی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی آدمی ہیں اورسب سے ملتے ہیں۔اراکین قومی اسمبلی
پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے۔اراکین قومی اسمبلی
اراکین قومی اسمبلی کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عثمان بزدار
پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی میرے لئے بے حدقابل احترام ہیں۔عثمان بزدار
پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ آفس کے دروازے تمام عوامی نمائندوں کے لئے کھلے ہیں۔عثمان بزدار
ارکان اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کے ترقی کے سفرکو آگے بڑھارہے ہیں۔عثمان بزدار
ایم پی ایز کے ساتھ ساتھ ایم این ایزکی رائے کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔عثمان بزدار
مشکل حالات کے باوجودپنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔عثمان بزدار
زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو عوامی نمائندوں کی تجاویز کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔عثمان بزدار
اراکین اسمبلی دست و بازو ہیں،ان کا کوئی جائز کام نہیں رکے گا۔عثمان بزدار
اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔عثمان بزدار
اراکین اسمبلی کے عزت و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ عثمان بزدار
سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ عثمان بزدار
قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ عثمان بزدار
ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔عثمان بزدار
ہم نے ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔اسد قیصر
پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی کے درمیان ایسے رابطوں کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔اسد قیصر
وزیراعلیٰ عثمان بزداراورسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر فرداً فرداً ہر رکن قومی اسمبلی کی نشست پر گئے، حال احوال دریافت کیا
اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا
اراکین قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے بارے میں تجاویز پیش کیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے