جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

‏پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ناکامی میڈیاکےساتھ تعلقات خراب کرناتھا، اسد عمر

بڑےاصلاحاتی ایجنڈےپرعوام کوساتھ لےکرچلنےکیلئےمیڈیابہت اہم ہے۔ فواد چودھری بحیثیت وزیراطلاعات جوکرناچاہتےتھےوہ غلط نہیں تھا۔ ‏حکومتی بیانیہ عوام تک پہنچانےوالامیڈیاسمجھاحکومت اسےختم کرناچاہتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کےپاس اہل ٹیم نہ ہونےکابیانیہ بہت جلدعام ہوا۔

تمام عہدیداران باصلاحیت، اعلیٰ تعلیم یافتہ اوراپنےشعبوں کے ماہر ہیں۔ ‏حکومت کی بڑی ناکامی احتساب کےبیانیےکوٹھیک ہینڈل نہ کرناہے۔ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہداوروزیراعظم بننااحتساب کیلئے تھا۔ عمران خان نےاداروں کوامورکیلئےآزادچھوڑا،خودبلیک میل نہیں ہوئے۔

‏حکومت احتساب کے بیانیےپرعملدرآمدمیں ایک طرح سےناکام رہی۔ پی ٹی آئی کارکن سمجھ رہاہےبڑےچوروں کوسخت سزائیں نہیں ہوئیں۔ حکومت کی تیسری ناکامی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ‏آٹا، چینی ودیگراشیاکی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئےپریشانی ہے۔

حکومت نےمافیازکیخلاف کارروائیاں کیں لیکن اس کااثرعوام پرنہیں پڑا۔ عوام سےپوچھیں توکہیں گےحکومت مہنگائی کنٹرول کرنےمیں ناکام رہی۔ ‏حکومت کی پہلی کامیابی عوام کافیصلہ سازی میں کرداریقینی بناناہے۔ عمران خان کےہرفیصلےکامحورغریب عوام اوران کی بہتری ہوتی ہے۔

تحریک انصاف حکومت کا احساس پروگرام سب سےبڑی مثال ہے۔ ‏عمران خان کی دوسری بڑی کامیابی خوددارخارجہ پالیسی کاتحفظ ہے۔ حکومت نےتمام فیصلےملکی وقار،بہتری کوسامنےرکھتےہوئےکیے۔ امریکا ہمیشہ ڈومورکا مطالبہ کرتا تھا اب پاکستان کا معترف ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے