اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کا حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے ٹویٹ

وزیراعظم آفس ، بیرونی دوروں اور حکومت کے اخراجات کم کیے،کوئی کیمپ آفس نہیں۔  ‏غریب کے احساس کیلیے150ارب روپیہ فی خاندان12 ہزار کیش تقسیم کیا،پناہ گاہیں لنگر خانے بنائے۔ ‏اپنا گھر کا خواب کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت آسان اقساط پر عام آدمی گھر بناسکے گا۔ کورونا کے باوجود جولائی 2020 میں ایکسپورٹس میں اضافہ،سٹاک ایکسچینج 42 ہزار پوائنٹس پر,کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی آئی۔

پاکستانیوں کیجانب سے ترسیلات ذر میں اضافہ،4ہزار ارب روپیہ ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،موڈیز نےمعشعیت کومنفی سے مستحکم کردیا۔ کئی دہائیوں سے نہ شروع ہونے والے ڈیمز دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز پر کام شروع ہوگیا۔ آئی پی پیز کیساتھ بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کے مہنگی بجلی کو سستا کروایا۔ ایم ایل ون انگریز دور کے بعد ریلوے میں سب سے بڑی انفراسرٹکچرلُ تبدیلی کی منظوری، سپشل اکنامک زونز کا قیام لایا گیا۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروبار چلانے کے حوالے سے توازن پیدا کیا،وینٹلیٹرز ، حفاظتی لباس، سرجیکل ماسکس, N95 ماسک سمیت بہت سی اشیا میڈُ ان پاکستان بننا شروع ہوگئی۔ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں آضافہ، آکسیجن بیڈز میں اضافہ،کامیاب خارجہ پالیسی،افغان امن عمل میں کردار،مودی کی انتہاپسندانہ سوچ دنیا میں متعارف کروائی۔ بہترین سفارتکاری سےبھارت کو خطہ میں تنہا کردیا۔ کشمیر کا وکیل بن کر حق خوداردیت کو،مودی ظلم وبربریت سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے