پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

فرانس ميں ايک ہفتے کے دوران دوسری مسجد پر آتش گير مادے سے حملہ

فرانس ميں ايک ہفتے کے دوران دوسری مسجد پر آتش گير مادے سے حملہ کیا گیا جس سے جامع السلام کا بيشتر حصہ آگ لگنے سے متاثر ہوگیا۔

ترک سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانس کے شہر لائن ميں ايک ہفتے کے دوران دوسری مسجد پر مشتبہ آتش گير حملہ کيا گيا ہے۔ جامع السلام کے مرکزی ہال کی ديواريں آگ سے سياہ پڑگئی ہيں اور داخلی دروازہ جل کر راکھ ہوگيا ہے۔

اس سے قبل مسجد عمر ميں آگ لگی تھی جسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا۔ فرانس کے وزير داخلہ جيرالڈ ڈارمنين نے دونوں واقعات کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فرانس ميں عبادت کی آزادی بنيادی حق ہے تاہم واقعات کی تحقيقات کر رہے ہيں۔ فرانس ميں اس سے قبل بھی اسلام دشمنی کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے