ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا

ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی:عثمان بزدار
کوہ سلیمان سے مری تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے،سیاحت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے
ڈبل ڈیکر بس سروس کا جلد بہاولپور میں آغاز کرینگے، ڈبل ڈیکر بس سروس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان
راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کریں گے،نالہ لئی پراجیکٹ کی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے
راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، یورالوجی انسٹی ٹیوٹ اسی برس مکمل ہو گا،ٹورسٹ انسٹی ٹیوٹ بھی بنا رہے ہیں
سازشیں کرنے والے ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے، ہرچار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے
عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں، ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کئے اور کرتا رہوں گا
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک کی ملاقات، باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق
وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی کامیاب پالیسی کی تعریف، اسد قیصر اور پرویز خٹک نے پنجاب کے انسداد کورونا اقدامات کو سراہا
سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،دوبرس میں کئی برسوں کا کام نمٹایا،سابق حکومتوں کی غلطیوں کا ازالہ کیا:عثمان بزدار
پنجاب میں ترقی ایک جگہ مرتکز کرنے کی بجائے دائرہ کار وسیع کردیا، ہر گاؤں،قصبے اورشہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں
عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہاہے،پنجاب نے کورونا سمیت ہر موقع پر دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی:اسد قیصر
ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے:پرویز خٹک
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شجرکاری کے قومی دن پر پیغام
لاہور18اگست: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا-اس سلسلے میں افتتاحی تقریب علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے بعد بس کا معائنہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے پاکستان مونومنٹ تک ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری کے قومی دن کے موقع پر پارک میں پودا بھی لگایااورشجر کار ی مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے – کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں لیکن اب گھٹن کم ہونے کے بعد صوبے میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں – راولپنڈی کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے – ڈبل ڈیکر بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے- لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے-ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی-ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے – کوہ سلیمان سے مری تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے – پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا بہت پوٹینشل ہے -کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دینے کا پراجیکٹ لا رہے ہیں – کوٹلی ستیاں کو ملانے والی رابط سڑکیں بنائی جائیں گی جس سے سیاحت کو فروغ اور لوگوں کو نیا سیاحتی مقام ملے گا-سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے – ڈبل ڈیکر بس سروس کا جلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے – وزیر اعلی عثما ن بزدارنے سیاحت کے فروغ کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے-صوبے کے تمام شہروں میں سیاحت کو فروغ دیں گے -پوٹھوہار کے خطے میں سیاحت کو پروموٹ کریں گے -نالہ لئی پراجیکٹ کی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے – یہ منصوبہ ہماری حکومت مکمل کرے گی- راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی-راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو اسی برس مکمل کر لیا جائے گا-راولپنڈی میں سیاحت کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ بھی بنا رہے ہیں – سیاحت کے فروغ کے لئے ضرورت پڑنے پر مزید بسیں بھی فراہم کریں گے -جہلم، چکوال اور اٹک میں خوبصورت مقامات اورجھیلیں ہیں، ان علاقوں میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں – کچھ عرصہ قبل مری کا دورہ کیا اور مری کے مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں -مری میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے – کوہسار یونیورسٹی کی منظوری ہو چکی ہے – مری سمیت پنجاب کے سیاحتی مقامات پر سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے- سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیا گیا ہے-مری میں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے – مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے – پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے – جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مختص 33 فیصد بجٹ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے -اس حوالے سے پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جلد اپنی منزل تک پہنچیں گے – وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے- سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں – ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑدیا جاتا ہے – ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے کیس عدلیہ میں ہے، اس پر مزید بات نہیں کروں گا-نیب کے سوالات کے جوابات ٹی وی چینلز پر آگئے ہیں -ہم عدلیہ سمیت ہر آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں – ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کئے اور کر تا رہوں گا- راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کریں گے – وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، راجہ راشد حفیظ، مشیر آصف محمود،اراکین اسمبلی،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈسردار تنویر الیاس، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات: وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے90 شاہراہ قائد اعظم پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوروزیردفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا – وزیر اعلی عثمان بزدار، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی کامیاب پالیسی کی تعریف کی- اسدقیصر اورپرویز خٹک نے پنجاب حکومت کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت اقدامات کو بھی سراہا-رہنماؤں نے عوام کی بے لوث خدمت کے عزم کا اعادہ کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان قائد بے مثال ہیں اوران کی رہنمائی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔دوبرس میں کئی برسوں کا کام نمٹایااورسابق حکومتوں کی غلطیوں اورکوتاہیوں کا ازالہ کیا۔پنجاب میں ترقی ایک جگہ مرتکز کرنے کی بجائے دائرہ کار وسیع کردیا ہے اورپنجاب کے ہر گاؤں،قصبے اورشہر کی یکساں ترقی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی کا دورگزرگیا،عملی اقدامات کررہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان قومی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت اوراراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گااورعوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے۔پنجاب نے کورونا سمیت ہر موقع پر دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون قابل تحسین ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اورشفاف پاکستان ہر پاکستانی کی آواز ہے۔سینیٹر ایوب خان اوررکن قومی اسمبلی امجد علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے-
شجرکاری کے قومی دن پر پیغام :وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شجرکاری کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگا کر نئی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنارہے ہیں -درخت ہمارے دوست ہیں جو ہمیشہ وفا کرتے ہیں -شجرکاری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے-وزیراعظم عمران خان کے 10ارب سونامی ٹری کا ہدف پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں -پنجاب حکومت نے شہروں میں آلودگی میں کمی کے لئے اربن فاریسٹ سٹیشن پر بھی کام شروع کیا ہے – انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے بے دریغ درخت کاٹ کر ملک و قوم کے ساتھ ظلم کیا- لاہور سمیت بڑے شہرو ں میں درختوں کی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی بے پناہ اضافہ ہوا ہے – پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں -انہوں نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول ہمارے بچوں کا حق ہے جو انہیں دیں گے – شہری بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لیں – درختوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے –

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے