اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف

اسپین سے کرپشن کے الزام کے بعد فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔
ابوظہبی میں شاہی خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ 82 سالہ سابق ہسپانوی بادشاہ ابوظہبی میں ہیں۔
جوان کارلوس نے شاہی گھر والوں کو بتایا ہے کہ وہ 3 اگست کو امارات گئے تھے اور وہ اب وہاں موجود ہیں۔
تخت چھوڑنے کے بعد انہوں نے عوامی زندگی سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کی کوشش کی لیکن اسکینڈل کھڑا ہوگیا۔
جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسپین کی سپریم کورٹ نے جون میں سعودی عرب میں تیز رفتار ریل معاہدے میں ملوث ہونے کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا۔
جوان کارلوس نے مرحوم سعودی بادشاہ سے 10 کروڑ ڈالر وصول کیے تھے
جس کی سوئٹزر لینڈ نے بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔سابق بادشاہ باضابطہ طور پر تفتیش کے تحت نہیں تھے اور وہ بار بار اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے رہے۔

یہ بھی دیکھیں

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔ 

ْقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو ایک ماہ مکمل ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے