منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا صحت کارڈ پر کیا چیز ہے ؟ یہ جھنڈا ہے نا کسی کا ؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عوامی پیسے سے کوئی اپنی تشہیر نہیں کرسکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کے دور میں آیا وہ خاص وقت کے حساب سے تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب جس کا دفاع نہیں کر سکتے اس کا دفاع نہ کریں، قانون تو سب کیلئے برابر ہے جو دوسرے کیلئے غلط ہے وہ ان کیلئے بھی غلط ہے، وزارت یہ کہہ رہی ہے کہ وزیر نے یہ خلاف ورزی کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے