منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی پرائیویٹ سکول مالکان سے لاہور میں اہم ملاقات

ملاقات سکول کھولنے کے حوالے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لئے منعقد کی گئی۔

پرائیویٹ سکول مالکان میں ایچیسن کالج، لاہور گرامر سکول، لکاس سکول، بیکن ہاوس سکول، لرننگ الائنس سکول، دی سٹی سکول، کانوینٹ سکول ، سیکرڈ ہارٹ سکول، بلومفیلڈ سکول و دیگر شریک ہوئے۔  اجلاس میں تمام سکول مالکان نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں۔  ہمیں اپنے طلباء کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے سکول کھولنے پر کام کرنا ہے۔  اساتذۂ کی ٹریننگ کے لئے سکولوں کو ہفتے میں 5 دن مخض اساتذۂ کے لئے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

سکولوں کو مختلف شفٹوں اور مختلف دنوں پر آپریشنل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔  تمام نجی سکول مالکان سے ملاقات خوش آئند رہی۔  تمام نجی سکول مالکان نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔  ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والی انٹر پرونشنل اجلاس میں سکول کھولنے کے حوالے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔  کاویڈ 19 کے کی بدولت درپیش مشکل حالات میں نجی سکول مالکان کے تعاون کے لئے ان کے شکرگزار ہیں۔

نجی سکول مالکان کو بھی اپنے اساتذۂ اور دیگر سٹاف کو کرونا سے بچاو کے حوالے بھرپور ٹریننگ دینا ہوگی۔ ہمیں طلباء کی خفاظت کے لئے ایسے جامع اقدامات کرنے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو مطمئن ہو کر سکول بھیج سکیں۔  موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے، اس وباء سے نمٹنے کے لئے ہر سٹیک ہولڈر کو اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرنا ہو گا۔  تمام نجی و سرکاری سکولوں کی صفائی ستھرائی اور سینٹائیزیشن کا خصوصی خیال رکھنا لازم گا۔  تمام نجی سکول مالکان سے درخواست ہے کہ ان مشکل حالات میں فیس میں بالکل بھی اضافہ نہ کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے