منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/دو سالہ حکومتی کارکردگی پر بیان

وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور تبدیلی کے دو سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد۔ وزیراعظم اور انکی ٹیم نے انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان کی معاشی و انتظامی فرنٹ پر بہترین صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا۔ مایہ ناز عالمی ادارے بلومبرگ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو بیسٹ پرفارمنگ سٹاک مارکیٹ قرار دیا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے 5000 ارب روپے کے قرضے واپس کیے۔ ماضی میں حکومتیں مناسب پلاننگ اور روڈمیپ کے بغیر اداروں سے قرضے لینے کی پالیسی پر گامزن تھیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دو سال میں سٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود کرونا کے خلاف 1240 ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا۔ احساس پروگرام کی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرایا۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12 ملین ڈیلی ویجرز میں 145 ارب کی رقوم تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب نیب نے ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ ریکوریوں سے 363 ارب سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا ویژن قومی اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنا ہے۔ آزاد اور مستحکم ادارے ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے