اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

تمام وزیر اعلیٰ ڈکٹیٹر بنے ہوئے ہیں ، مصطفی کمال

کراچی : ہماری جموری پارٹیاں جو اقتدار میں آتی ہیں وہ بڑی ڈکٹیٹر بن جاتی ہیں ۔ پاک سر زمین پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے اٹھارویں ترمیم کے اختیارات نچلی سطح تک جانے چاہئے ۔ وہ اختیارات عوام تک نہیں گئے ہیں چاروں صوبوں کا یہی حال ہے ۔  چاروں وزیر اعلی کو جو وسائل ملے ہیں وہ صرف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئےہیں۔
پاکستان موجودہ طرز حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ہے ۔ کراچی کو تباہ کرنے کیلیے را بانی ایم کیوایم کو فنڈنگ کررہی تھی۔
کراچی میں صفائی کا ناقص نظام ہے ۔  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔  آج تک حکومتوں نے الیکٹورل ریفارم نہیں کیا ۔  یہ نام نہاد جمہوری حکومت ہے۔
کراچی کی تقسیم نامنظور ہے ۔  اگر سندھ کی تقسیم نامنظور ہے تو کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے ۔  سندھ ہمارے لیے بھی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔  سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کررہی ۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی میڈیا سے گفتگو۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے