منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

بزدار حکومت کاڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مثالی اقدام

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی
شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی ہے۔ چند روز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا۔
شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے۔
ایپ استعمال کرنے والے پیدائش، انتقال،شادی اور طلاق کے بارے میں آن لائن رپورٹ درج کراسکیں گے۔ شہری 455 لوکل گورنمنٹس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات یا تجاویز بھی دے سکیں گے۔ بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کے لئے مزید سہولتوں کااضافہ کیا جائے گا۔ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے۔ صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں ۔ محکموں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں -عثمان بزدار

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے