منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

ماہ محرم رواداری اور برداشت کا درس دیتاہے،مولانا نعمان نعیم

مسلم حکمران حضرت عمرفاروق کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں
جامعہ بنوریہ میں ایم کیوایم کے وفد کی آمد کے موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ کا تبادلہ خیال
کراچی (19اگست 2020)ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ آمد، جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم سے ملاقات کراچی کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال، ایم کیوایم کے وفد میں علما رابطہ کمیٹی کے انچارج جاوید احمد، عبدالحسیب،محمد عادل اور اقبال مقدم شامل تھے۔اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے ضروری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں ، اللہ تعالیٰ نے اتفاق میں برکت رکھی اور اسی برکت سے مسائل حل ہوں گے،انہوں نے مزید کہاکہ محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے ،جو آغاز سے ہی عبرت نصیحت معرفت ایثار قربانی، صبر و رضا کا درس دیتا ہے، یکم محرم خلیفہ دوم حضرت عمر کی شہادت کااور دس محرم نواسہ رسولۖ کی عظیم قربانی کا دن ہے، ان مقدس شخصیات کی زندگیاں ہمارے لیے نمونہ حیات ہیں ،انہوں نے کہاکہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور خلافت اسلام کا سنہری دور کہلاتا ہے، آپ کے رائج کردہ نظام کو دنیا تسلیم کرتی ہے، عہد خلافت میں امن وامان اور خوشحالی کی مثالیں آج بھی دنیا دیتی ہے ، انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی پستی کا سب سے بڑا سبب ان مقدس شخصیات کے رہنماء اصولوں کے بجائے غیروں کی پیروی کرنا ہے ، مسلم حکمرانوں کیلئے عہد فاروقی میں بہترین رہنمائی موجود ہے،ریاستی امن ، معاشی استحکام ، خارجہ اور داخلہ امور ،اور مذہبی آزادی فراہم کرنے کے لیے دور فاروقی سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے