اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف سخت بیان پر وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم

فلسطینی عوام اور حکومت کی طرف سے سفارتخانہ اسرائیل کی غاضبانہ قبضے کی مخالفت اور فلسطینی کاز کی حمایت پر پاکستان کا شکر گزار ہے۔ ہم فلسطینی، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستانی ہمارے قریبی بھائی ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر فلسطین کی حمایت کی۔ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ہر حکومت نے فلسطینی کاز کو سپورٹ کیا ہے۔ اسرائیل کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیان کو سفارتخانہ سراہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے بانی نے واضح کیا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہم اللہ کو جوابدہ ہوں گے اور ان کا ضمیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، اگر اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر ہمیں کشمیر کو بھی چھوڑ دینا چاہئے۔

یہ پاکستان کی فلسطین کے ساتھ قربت ہے کہ پاک-اسرائیل تعلقات قائم نہیں ہو سکے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ فلسطینی سفارتخانہ اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ فلسطین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر سفارتخانہ تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ خودمختار فلسطینی ریاست (جسکا دارلخلافہ یروشلم القدس ہو) کے قیام تک پاکستان کی فلسطین کے ساتھ حمایت جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے