اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

ایف سی بلوچستان کی جانب سے حیات بلوچ واقعہ پر پریس ریلیز جاری

ایف سی بلوچستان کی جانب سے حیات بلوچ واقعہ پر پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست کو ایف سی قافلے پر دھماکوں کے بعد تفتیش کی جا رہی تھی کہ ایک ایف سی اہلکار نے جلدبازی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے حیات بلوچ پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے.

ایف سی بلوچستان نے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ ایف سی اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کرکے کاروائی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ یہ جرم گو کہ انفرادی حیثیت رکھتا ہے مگر ایف سی کو بطورِ ادارہ اس واقعہ پر دکھ اور افسوس ہے جبکہ ادارہ لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے.

اس موقع پر ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے بھی حیات بلوچ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور دُکھی خاندان کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے