جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

اسلام آباد:ہائیکورٹ میں نیشنل پارک ایریا میں سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت

سرکاری زمین پر قبضہ کروانا میئر اور چیئرمین سی ڈی اے کا مس کنڈکٹ ہے،عدالت

سرکاری زمین قبضے پر سینیٹر اورنگزیب اورکزئی اور میئر اسلام آباد کے خلاف ریفرنس بنتا ہے، عدالت

سرکاری زمینوں پر قبضے کروانے پر تفصیلی فیصلہ جاری کریں گے،جسٹس محسن اختر کیانی

کیا کہ آپ نے سرکاری زمین پر قبضے کے لیے باڑ کیوں لگائی؟، عدالت کا سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سے استفسار

پارٹی رہنماؤں نے خرچہ کر کے وزیراعظم کے گھر بھی باڑ لگوائی، سینیٹر اورنگزیب اورکزئی

آپ وزیراعظم کو سرکاری زمین پر قبضے کے کیس میں نہ لائیں،عدالت

ہم نے سرکاری زمین پر تعمیرات کی نہیں، میئر اسلام آباد شیخ انصر

صرف پودے لگانے کی اجازت دی، عدالت حکم دے تو سرکاری زمین پر لگی باڑ ہٹا دیتے ہیں، مئیر اسلام آباد

ہم پر احسان نہ کریں، عدالت

سرکاری زمین کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی،عدالت

اسلام آباد میں سرکاری زمین کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ہے،عدالت

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ سرکاری زمینوں پر قبضے ہوئے،عدالت

ہم نے صرف 10 سے 15 ایکڑ پر پودے لگانے کی اجازت دی، اگر زیادہ باڑ لگی تو یہ تجاوز ہے، ڈائریکٹر ماحولیات

نیشنل پارک ایریا میں تمام اختیارات میٹروپولیٹن کارپوریشن اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہیں، سی ڈی اے حکام

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری زمین پر تعمیرات کی اجازت دینے پر پابندی عائد کردی

سی ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سب نے مل کر اسلام آباد پر بہت ظلم کیا،عدالت

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے