منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر محاسبہ کرے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مسلسل بربریت سے معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد آزادی کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی کشمیری قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت گستاخانہ جسارت، اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین گئے اور وہاں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے دوران کورونا علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی  نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو سے افغان امن عمل اور انٹر افغان مذاکرات پر گفتگو کی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے